Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا

وزیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا

پہانگ  : وزیراعظم شہباز شریف کو ان کے حالیہ دورہ ملائیشیا کے دوران بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا نے قیادت اور حکمرانی کے شعبے میں اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری دی ہے۔ یہ اعزاز ملائیشیا کے ریاست پہانگ میں ایک خاص تقریب کے دوران دیا گیا، جہاں پہانگ کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے خود وزیراعظم کو یہ ڈگری عطا کی۔

تقریب میں ملکہ پہانگ نے وزیراعظم کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے قوم کی خدمت میں بصیرت اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولنے کے لیے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ شہباز شریف نے ثابت کیا کہ حقیقی قیادت کا تعلق طاقت سے نہیں بلکہ مقصد سے ہوتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس اعزازی ڈگری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 40 سال سے زائد عرصے سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور اب بطور وزیراعظم بھی اسی جذبے سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ قیادت ایک امانت ہے جسے ایمانداری، انصاف اور شفافیت کے ساتھ نبھانا چاہیے۔ انہوں نے مسلم دنیا کو درپیش مسائل جیسے غربت اور انتشار کا ذکر کیا اور کہا کہ نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

آخر میں وزیراعظم نے علامہ اقبال کا ایک مشہور شعر پڑھ کر اپنی تقریر کا اختتام کیا، جس سے ان کے جذبے اور فکری وسعت کا پتہ چلتا ہے۔

ٹیگز: