Wed, September 16, 2026

مس یونیورس 2025 میں فلسطین پہلی بار شریک ہوگا، نادین ایوب نمائندہ منتخب

مس یونیورس 2025 میں فلسطین پہلی بار شریک ہوگا، نادین ایوب نمائندہ منتخب

یروشلم : اس سال نومبر میں تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے مس یونیورس 2025 کے عالمی مقابلے میں فلسطین پہلی بار حصہ لے گا۔ دنیا بھر سے تقریباً 130 خوبصورت لڑکیاں اس مقابلے میں حصہ لیں گی، جن میں فلسطین کی نمائندہ نادین ایوب بھی شامل ہوں گی۔

نادین ایوب ادب اور نفسیات میں تعلیم یافتہ ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی آواز بن کر ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور ظلم کو دنیا کے سامنے لائیں گی، خاص طور پر غزہ میں جاری ظلم و ستم کا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب فلسطین کو عالمی سطح پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور وہ ہر فورم پر فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گی۔

مس یونیورس کے اس سال کے مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی مریم، عراق، لبنان اور ایران کی نمایندہ بھی حصہ لے رہی ہیں۔ یہ عالمی مقابلہ 21 نومبر کو تھائی لینڈ میں منعقد ہوگا جہاں خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ذہانت اور ثقافت کی بھی بھرپور نمائندگی کی جائے گی۔

ٹیگز: