Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ میں یوزر نیم فیچر متعارف

واٹس ایپ میں یوزر نیم فیچر متعارف

کیلیفورنیا:  واٹس ایپ نے 2026 کا سب سے اہم فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ اب بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے یوزر نیم فیچر دستیاب ہے، جس سے پرائیویسی اور سکیورٹی میں اضافہ ہوگا۔

اس فیچر کے ذریعے، صارفین کو نئے رابطوں کے ساتھ اپنا فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بجائے اس کے، وہ اپنا یوزر نیم استعمال کر کے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ کی جانب سے یوزر نیم کے لیے 4 ہندسوں والا منفرد کی بھی فراہم کیا جائے گا، تاکہ رابطہ مزید محفوظ ہو۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے، صارفین کو واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر پروفائل تصویر پر کلک کرنا ہوگا۔ وہاں نیچے یوزر نیم کا آپشن موجود ہوگا، جس کے ذریعے وہ اپنا منفرد یوزر نیم سیٹ کر سکتے ہیں۔ صارفین اپنے فیس بک یا انسٹاگرام یوزر نیم کو بھی واٹس ایپ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ فیچر جلد ہی زیادہ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا، جس سے واٹس ایپ پر پرائیویسی اور سکیورٹی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔

ٹیگز: