Wed, September 16, 2026

پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع کرادی گئی

پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع کرادی گئی

لاہور: پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ایک قرارداد جمع کرائی گئی ہے، جسے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پیش کیا۔

قرارداد کے مطابق، پنجاب اسمبلی 27 ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اسے ملک میں ادارہ جاتی استحکام اور شفافیت کی ضمانت قرار دیتی ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ لوکل گورنمنٹ کو آئینی تحفظ دیا جائے تاکہ کوئی بھی نظامِ بلدیات پر اثرانداز نہ ہو سکے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ آئینی عدالت کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے، اور اس ترمیم سے عدلیہ کی آزادی اور غیرجانبداری میں مزید بہتری آئے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ، ترمیم کے ذریعے صوبوں کی خودمختاری اور وفاقی توازن بھی مضبوط ہوگا، جب کہ الیکشن کمیشن کو ایک مؤثر اور خودمختار ادارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ، قرارداد میں یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ یہ ترمیم انقلاب نہیں، بلکہ ادارہ جاتی ارتقا کا حصہ ہے۔ وزیرِ اعظم پاکستان کو آئینی اصلاحات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا، اور ایوان نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم پاکستان کے اداروں کے استحکام میں ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔

ٹیگز: