Wed, September 16, 2026

سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم پیش، وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز

سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم پیش، وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز

اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا، جسے وفاقی کابینہ نے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں منظور کر لیا تھا۔

ترمیم کے مسودے میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز دی گئی ہے جو آئینی تنازعات اور آئین کی تشریح کے فیصلے کرے گی۔ اس کے تحت سپریم کورٹ کے بعض آئینی اختیارات اس عدالت کو منتقل کیے جائیں گے اور آرٹیکل 184 کے تحت ازخود نوٹس لینے کا اختیار ختم ہو جائے گا۔

وفاقی آئینی عدالت میں چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی ہوگی اور چیف جسٹس کی مدت تین سال ہوگی۔ اس عدالت کے فیصلے تمام عدالتوں پر لازم ہوں گے، جبکہ سپریم کورٹ صرف اپیلوں اور عمومی مقدمات کی سماعت کرے گی۔ بل کو مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔

ٹیگز: