اسلامی تاریخ چونکہ قمری مہینوں کے سے حساب اپنا سفر جاری رکھتی ہے لیکن عیسوی کیلنڈر میں یہ تاریخیں بدل جاتی ہیں کیونکہ عیسوی کیلنڈر قمری نہیں شمسی ہے ۔مئی کے مہینے میں اسلامی تاریخ کے اہم ترین واقعات ہوئے جن کا جاننا ہم سب کیلئے نہایت ضروری ہے۔یہ 630ءکا مئی ہی تھا جب رسالتماب کی قیادت میں فتح مکہ ہوئی ¾خانہ کعبہ کو بتوں سے پاک کردیا گیا اوراسلام عرب میں غالب قوت بن گیا ۔624ءمیںمئی کے مہینے میں ہی 313 اصحاب ِرسول نے قریش کے ایک ہزار کے جری لشکر کو شکست فاش دے کر تاریخی فتح حاصل کی ۔اگرچہ بیت المقدس کی فتح اکتوبر 1187ءمیں ہوئی، لیکن مئی کے مہینے میں صلیبی جنگوں کے دوران کئی اہم فوجی مہمات اور معاہدے ہوئے جنہوں نے اِس فتح کی بنیاد رکھی۔
مئی میں عثمانی سلطنت کی کئی جنگیں اور فتوحات تاریخ میں درج ہیں، خاص طور پر یورپ میں پیش قدمی کے حوالے سے۔برصغیر کے مسلمانوں نے خلافتِ عثمانیہ کے حق میں تحریک خلافت پورے زورشورسے چلائی جس کے بڑے اجتماعات اور کئی اہم جلسے مئی میں ہوئے ۔ پاکستان کی تاریخ کا وہ تاریخی دن جسے پاکستانی یومِ تکبیرکے طورپر مناتے ہیں ¾ یہی وہ دن تھا جب پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو ا 28 مئی 1998 ءکو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے اور وہ اسلامی بم جس کی دھوم ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں سنائی دی تھی اپنے عروج و زوال کی منازل طے کرتا ہوا اپنی منزل ِمرادپر پہنچ گیا جس سے پاکستانیوں کا اللہ کے احسانات اوراپنے دفاع پرغیرمتزلزل یقین مزید کامل ہوگیا ۔9 مئی 2023 ءکو پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید احتجاج، ہنگامے اور عسکری و سرکاری تنصیبات پرپاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے حملے کیے۔ پاکستانی ریاست، فوج اور بہت سے مبصرین نے اس کو“سیاہ دن”قرار دیا کیونکہ پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے بڑے پیمانے پر فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔9 مئی 2023 ءکو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران احمد خان نیازی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا۔ گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج شروع ہوگئے جو عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پہلے سے پلان کیے جا چکے تھے۔جناح ہاﺅس لاہورجو کور کمانڈر ہا¶س بھی ہے اس میں مشتعل افراد داخل ہوگئے، توڑ پھوڑ اور آگ زنی کی ۔ راولپنڈی جی ایچ کیو کے کے گیٹ کے باہر مظاہرے اور جھڑپیں ہوئیں۔ میانوالی ایئر بیس کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشیش کی گئیں۔ اس کے علاوہ پشاور ¾ فیصل آباد ¾ کراچی ¾کوئٹہ ¾سرگودھا اورخیبر پختونخوا کے لاتعداد مقامات پرعسکری اورسرکاری تنصیبات پر حملے کیے جن میں سرکاری عمارتوں، یادگاروں اور عسکری تنصیبات کے اطراف میں ہنگامے رپورٹ ہوئے۔سرکاری و عسکری املاک کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچااور پی ٹی آئی قیادت کی اس ملک دشمن سرگرمی سے افواج پاکستان کی ساکھ کوشدید نقصان پہنچایا لیکن عمران نیازی نے پہلے تو یہ کہا کہ لوگ وہیں جائیں گے جہاں سے مداخلت ہوتی ہے لیکن جلد ہی اپنے بیان سے مکر گیا لیکن افواجِ پاکستان نے ان حملوں کو“منظم سازش”اور قومی سلامتی پر حملہ قرار دیا۔ پی ٹی آئی کو اپنی ا س حماقت کا خمیازہ بھگتنا پڑااوراُن پرفوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کی بات ہوئی۔عمران نیازی کے کلٹ میں گرفتار فین کلب کی آنکھیں اس حملے کے بعد فوراً کھل گئیں اورانہیں احساس ہوا کہ وہ عمران نیازی اوراُس کے پالیسی سازوں کے جال میں پھنس چکے ہیں جس کے نتیجہ میں کئی رہنما¶ں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔9مئی کے خوفناک واقعات ہرگز کسی عمل کافور ی رد عمل نہیں تھا بلکہ یہ ایک منظم سازش تھی جسے زمان پارک میں گزارے گئے ایام میں انتہائی باریک بینی سے تیارکیا گیا لیکن سازش کرنے والوں سے ایک بڑی غلطی یہ ہوئی کہ وہ ایک ایٹمی ریاست کی طاقت کا درست اندازہ لگانے میں بری طرح ناکام ہوئے ۔ یقینا اس سازش میں جہاں بیرونی طاقتیں کارفرما تھیں وہاں اندرونی ہاتھ کی شمولیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان کے عوام اپنی فوج سے محبت کرتے ہیں اوریہ کسی بھی صورت کسی بیرونی قوت کاآلہ کار بننے کیلئے تیار نہیں ہوتے۔اس کا مکمل اندازہ پی ٹی آئی کی قیادت کوجیل کی تنہائی میں سوچنے کے بعد ہواہو گا ۔
7 مئی 2025 ءکو پاکستان کے جغرافیے پرحملہ کرنے والوں کوافواج پاکستان نے 10 مئی تک مکمل سبق سکھا دیا تھا ۔ یہی وہ دن تھا جب پاکستان مخالف اورپاکستان دوست قوتیں آمنے سامنے تھیں۔ حالت ِ جنگ میں اپنی فوج کی مخالفت کرنےوالوں کے مکروں چہرے پوری پاکستانی قوم کے سامنے تھے۔ دنیا پاکستان کی فتح کومان رہی تھی لیکن عمران نیازی کے بہن علیمہ خان اُسے نوراکشتی سے تعبیرکررہی تھی ۔امریکی صدر فیلڈ مارشل کی تعریفیں کررہا تھا اورپاکستان کی ائر فورس نے بھارتی جہازوں کو نابودکرکے رکھ دیا جس کی اطلاع امریکی صدرٹرمپ نے دنیا کو دی ۔ فرانس نے اپنے جدید طیاروں کی ناکامی بھارتی پائلٹس کی تربیت پرڈال دی اور انہیں آئندہ طیارے دینے سے بھی انکارکیا۔پاکستان بھر میں بھارتی شکست کومیلے کی طرح منایا گیا لیکن اگر کہیں ماتم تھا توصرف پی ٹی آئی کی صفو ں میں یاپھر اُن یو ٹیوبرز کے سٹوڈیوزمیں جنہوں نے جنم تو پاکستان کی زمین پر لیالیکن اپنی ماں سے غداری کرتے رہے۔عمران نیازی کو ایک ہزار دن سے زیادہ جیل میں ہو گئے لیکن افواج پاکستان پرحملہ کرنے کی سزا ابھی شروع نہیں ہوئی یہ تو وہ سزائیں ہیں جو جرائم اُس نے بطوروزیراعظم کیے ہیں ۔9مئی کے نتائج تو ابھی آنے ہیں ۔اب نہ تو ایمپائرکی انگلی کھڑی ہو گی اورنہ ہی ایک بال پر دو
کھلاڑی آﺅٹ ہوں گے کیونکہ وہ ایمپائرتوخود اپنے موجودہ ایام گرم پانی کے نیچے گزاررہے ہیں ۔کل پھر9مئی ہو گا وہی منحوس دن جس کو یاد کرکے ہی عمران نیازی اوراُس کے کلٹ میں پھنسے بچے کھچے کچھ لوگوں کے خلاف بھی صرف نفرت کااظہارکرنے کودل چاہتا ہے۔اب اڈیالہ جیل کے باہرسہیل آفریدی ہرہفتے نہیں پہنچتا ¾علیمہ خان کی ہرکال کوبدترین ناکامی کو منہ دیکھنا پڑرہاہے ۔ تحریک انصاف پہلے ہی تنظیم نہیں تھی لیکن اب تو جھتے میں بھی تقسیم کی باتیںہورہی ہیں ۔سہیل آفریدی ناکام عاشق ثابت ہواہے جو اپنے محبوب کیلئے کچھ بھی نہیں کرسکابلکہ الٹاکل تک اُس کے آگے پیچھے نعرے لگانے والے اب اُسے ہٹانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ وہ پی ٹی آئی کے ورکروں کیلئے بھی مشکوک ہو چکاہے ۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملکی وقارمیں جتنااضافہ کیاہے کل تک اُن کی مخالفت کرنے والے بھی اُن کی تعظیم پر مجبور ہو چکے ہیں ۔مئی کے مہینے میں ہی اسرائیل کا ناپاک وجوددنیا کے نقشہ پرابھرا ¾ مئی کے مہینے میں ہی بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی بم دھماکے میں ہلاک ہوا اوروہ بھی اک مئی ہی تھاجب فرانس کا عظیم جرنیل نپولین دنیاسے رخصت ہوا جس کی نثر بقول ذوالفقار علی بھٹو ڈیگال سے زیادہ خوبصورت تھی ۔ 9مئی آتے جاتے رہیں گے اور پاکستان کاسبزہلالی پرچم لہراتا رہے گا ۔9 مئی روشن چہروں کے پاکستانیوں کی زندگی کاسیاہ دن ہے جسے وہ کبھی فراموش نہیں کریں گے۔