Wed, September 16, 2026

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی بات چیت، سفارت کاری کے فروغ پر زور

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی بات چیت، سفارت کاری کے فروغ پر زور

اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال اور اہم علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مسلسل سفارتی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک نے سفارت کاری کو فروغ دینے اور علاقائی سطح پر باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
 
 
 

ٹیگز: