Wed, September 16, 2026

بھارتی بیانیہ پاش پاش، سچ کی جیت ہوئی: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

بھارتی بیانیہ پاش پاش، سچ کی جیت ہوئی: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 'معرکہِ حق' نے عالمی سطح پر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور بھارت کی ریاست گردی پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت ہمیشہ اپنے اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانے کے لیے 'فالس فلیگ آپریشنز' کا ڈرامہ رچاتا ہے، لیکن اس بار اسے بیانیے کی جنگ میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
 وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں جنگیں صرف بارود سے نہیں بلکہ سچ اور حقائق سے لڑی جاتی ہیں۔ پاکستانی بیانیے کی فتح نے ثابت کر دیا کہ قوم اور ادارے متحد ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ جب صحافیوں نے ایل او سی کا دورہ کیا تو بھارت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔ انہوں نے پہلگام واقعے کی ایف آئی آر پر بھی سوالات اٹھائے۔
انہوں نے دو قومی نظریے کو پاکستان کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات بھارت کے متعصبانہ چہرے کو واضح کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی قربانیاں عالمی امن کے لیے ہیں، جبکہ بھارت خطے میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے۔

ٹیگز: