Wed, September 16, 2026

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا

شکر گڑھ: بھارت کی طرف سے ایک اور ڈرون کے ذریعے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی گئی، جسے پاکستانی رینجرز نے فوری طور پر مار گرایا۔ یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا، جب بھارت نے ڈرون کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج اور رینجرز دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے رہے ہیں اور کسی بھی مہم جوئی کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد، پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے اور ایک ڈرون تباہ کر دیے تھے۔

ٹیگز: