Wed, September 16, 2026

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی

راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر چورا سیکٹر میں بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی، جب پاک فوج کے بھرپور اور مؤثر جواب کے بعد بھارتی فوج نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے سفید جھنڈا لہرا دیا۔ یہ اقدام دشمن کی جانب سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے مترادف سمجھا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے رات گئے بزدلانہ انداز میں حملے کیے اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا، مگر پاک فوج نے فوراً جواب دیا اور دشمن کی کئی چیک پوسٹیں تباہ کر ڈالیں۔ اس کارروائی میں پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے بھی مار گرائے، جن میں جدید رافیل اور سوخوئی طیارے بھی شامل ہیں۔

جوابی وار اتنا زبردست تھا کہ بھارتی فوج کے حوصلے پست ہو گئے اور انہوں نے سفید جھنڈا لہرا کر جان بچانے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی فوج کی ہزیمت کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائے گا اور کسی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ادھر عالمی برادری نے دونوں ملکوں کو تحمل سے کام لینے اور حالات کو مزید خراب ہونے سے روکنے کی اپیل کی ہے، مگر پاک فوج کا پیغام واضح ہے: دشمن کو ہر حملے کا دوگنا جواب ملے گا۔

ٹیگز: