Wed, September 16, 2026

خلیجی جنگ کا آٹھواں روز: ایرانی دفاعی ڈھانچے پر زوردار ضرب، امریکی بی-2 بمبار طیاروں کی بنکر بسٹر بمباری

خلیجی جنگ کا آٹھواں روز: ایرانی دفاعی ڈھانچے پر زوردار ضرب، امریکی بی-2 بمبار طیاروں کی بنکر بسٹر بمباری

واشنگٹن / تہران: مشرقِ وسطیٰ میں جاری خلیجی جنگ آٹھویں روز میں داخل ہو گئی ہے، جہاں امریکی اور اسرائیلی فورسز نے ایران کے اندرونی عسکری اہداف پر حملوں میں شدید تیزی کر دی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ایران میں تقریباً 200 کلیدی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں جانی نقصان (شہدا) کی مجموعی تعداد 1332 تک پہنچ گئی ہے۔
سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کاپر نے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جدید ترین B-2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے درجنوں 'بنکر بسٹر' بموں کا استعمال کرتے ہوئے زمین کی گہرائی میں چھپائے گئے بیلسٹک میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا ہے۔
 امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ آپریشن کے آغاز سے اب تک ایران کی بیلسٹک میزائل فائر کرنے کی صلاحیت میں 90 فیصد تک کمی لائی جا چکی ہے۔کارروائیوں کے دوران اب تک ایران کے 30 سے زائد بحری جہاز سمندر برد کیے جا چکے ہیں۔
سینٹکام کے مطابق، آپریشن کا اگلا مرحلہ ایران کی میزائل سازی (Manufacturing) کی صلاحیت کو مفلوج کرنا ہے تاکہ اس کے دفاعی اور عسکری ڈھانچے کو مستقل طور پر کمزور کیا جا سکے۔ ان کارروائیوں کا مقصد مستقبل میں کسی بھی بڑے جوابی حملے کے خطرے کو جڑ سے ختم کرنا بتایا گیا ہے۔

ٹیگز: