راولپنڈی: پاکستانی سکیورٹی فورسز نے مختلف آپریشنز میں دہشتگردوں سے برآمد ہونے والے اسلحے کی تفصیلات فراہم کی ہیں، جن سے یہ واضح ہوتا ہے کہ افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کا استعمال بڑھ گیا ہے
اسلحے میں شامل جدید ہتھیاروں جیسے ایم 4 کاربائن اور سنائپر رائفلز کا تعلق افغان سرزمین سے ہے، جو پاکستان میں سرحد پار دہشتگردی کے حملوں میں استعمال ہو رہے ہیں