Wed, September 16, 2026

ملکی معیشت صحیح راستے پر ہے:وزیر اعظم 

ملکی معیشت صحیح راستے پر ہے:وزیر اعظم 

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ الحمد للہ، ملکی معیشت صحیح سمت میں گامزن ہے، اور اس میں شرح سود اور مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آ چکی ہے۔ وزیرِ اعظم سے ملاقات کرنے والے کاروباری شخصیات کے وفد نے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وفد میں شامل افراد نے وزیرِ اعظم کو ملک میں سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے پر سراہا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک کی مخلص اور ایماندار کاروباری برادری ہماری معیشت کا قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے تعاون سے ملکی معیشت نے ترقی کی ہے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ہم کاروباری شخصیات کی مشاورت سے اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

ٹیگز: