ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے ملک میں اگلے سال عام انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات اپریل 2026 کے پہلے دو ہفتوں میں ہوں گے، اور الیکشن کمیشن اس سلسلے میں تفصیلی روڈ میپ جلد جاری کرے گا۔
محمد یونس نے کہا کہ عبوری حکومت نے اصلاحات، انصاف اور شفاف انتخابات کے لئے ملک کا انتظام سنبھالا تھا اور آئندہ عید الفطر تک اس معاملے میں کافی پیش رفت ہو چکی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پندرہ سال بعد بنگلہ دیش کو ایک ایسا پارلیمنٹ ملے گا جو حقیقت میں عوام کی درست نمائندگی کرے گا۔