کراچی: پاکستان کی معروف میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو میں ان کے بیٹے بالاج کی شرکت نے ناظرین کی دلچسپی بڑھا دی، جہاں ان کی معصوم گفتگو اور اردو بولنے کا انداز موضوعِ بحث بن گیا۔
پروگرام کے دوران ندا یاسر نے بالاج سے ان کے والد یاسر نواز سے متعلق مختلف سوالات کیے۔ بلّاج نے تمام سوالات کے جواب دیے، تاہم اردو بولتے ہوئے انہیں گرامر کے حوالے سے کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ندا یاسر نے صورتحال کو خوشگوار انداز میں لیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ اگر اردو میں دشواری ہو تو وہ انگریزی میں بات کر سکتے ہیں۔
ندا یاسر نے بتایا کہ بالاج کو ہمیشہ سے اردو زبان بولنے میں مشکلات رہی ہیں، لیکن مارننگ شو میں شرکت کے بعد ان کی اردو میں پہلے کی نسبت بہتری آئی ہے۔
بلّاج کی یہ دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔