Wed, September 16, 2026

60 سال سے زائد عمر میں شادی سے متعلق اسماء عباس کا اہم مشورہ

60 سال سے زائد عمر میں شادی سے متعلق اسماء عباس کا اہم مشورہ

لاہور: پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ اسماء عباس نے 60 سال سے زائد عمر کی خواتین کو شادی کے حوالے سے اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر زندگی میں اچھا اور مخلص شریکِ حیات مل جائے تو شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

اپنے حالیہ وی لاگ میں اسماء عباس کا کہنا تھا کہ عمر کے آخری حصے میں ایک ایسے ساتھی کی موجودگی بہت اہم ہوتی ہے جو مشکل وقت میں ساتھ دے اور دیکھ بھال کر سکے۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ صرف تنہائی سے بچنے کے لیے شادی کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، بلکہ شریکِ حیات کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا ضروری ہے۔

اداکارہ نے اپنی بہن بشریٰ انصاری اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کی شادیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کو بہترین جیون ساتھی ملے، لیکن ایسے مخلص اور اچھے لوگ ہر کسی کی قسمت میں نہیں ہوتے۔

اسماء عباس نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں اچھے لوگوں کی نسبت "ریڈ فلیگز" زیادہ دیکھنے کو ملتے ہیں، اس لیے خواتین کو کسی بھی رشتے کو قبول کرنے سے پہلے ہر پہلو پر غور کرنا چاہیے۔

ٹیگز: