Wed, September 16, 2026

پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی: مزید 17 خوارج ہلاک، مجموعی تعداد 71

پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی: مزید 17 خوارج ہلاک، مجموعی تعداد 71

راولپنڈی:پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے مزید 17 خوارج کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔آئی ایس پی آر  کے مطابق  25 سے 27 اپریل کارروائیوں میں 54 خوارج ہلاک ہوئے ۔ ان کی ہلاکتوں کا سلسلہ 27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب بھی جاری رہا۔

اس دوران حسن خیل اور پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب منظم کلیئرنس آپریشن میں مزید 17 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ خوارج غیر ملکی آقاؤں کے حکم پر سرگرم تھے، اور ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

تازہ ترین کارروائی کے نتیجے میں تین روزہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 71 ہو گئی ہے۔ پاک فوج نے کہا ہے کہ وہ ملک میں امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بناتے رہیں گے اور مادرِ وطن کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

ٹیگز: