Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے۔

اجلاس میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم دو روز کے اندر نافذ کرنے کی ہدایت دی گئی، اور ڈاکٹروں کو فوری طور پر تربیت فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔

مزید برآں، سی ایم ہیلتھ ویجیلنس اسکواڈ کے قیام کی منظوری دی گئی جو اسپتالوں میں حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔

وزیراعلیٰ نے ہر ضلعی ہسپتال میں وینٹی لیٹرز، کیتھ لیبز، ہارٹ کنسلٹنٹس، نرسنگ آڈٹ، موبائل پابندی، پیجر سسٹم، اور فری میڈیسن کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسپتالوں کا آلات، ریکارڈ اور سہولیات کا باقاعدہ آڈٹ بھی کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ "تمام فیصلوں پر تین ماہ کے اندر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اور عوام کو واضح فرق محسوس ہو۔"

ٹیگز: