Wed, September 16, 2026

پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی ٹی20 میچ جیت لیا

پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی ٹی20 میچ جیت لیا

دمبولا : پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں 6 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 129 رنز کا ہدف دیا، جو کہ پاکستانی ٹیم نے 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے 36 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں ایک چھکا اور 6 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ، صائم ایوب 25، سلمان علی آغا 16 اور فخر زمان 5 رنز بنا کر واپس لوٹے۔

اس سے پہلے سری لنکا کی ٹیم 19.2 اوورز میں 128 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ جنیتھ لیاناگے 40 رنز کے ساتھ سری لنکا کے ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان کی باؤلنگ میں سلمان مرزا اور ابرار احمد نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد وسیم اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، فخر زمان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل تھے۔

سری لنکا کی ٹیم میں پتھم نسانکا، کامل مشرا، کوشل مینڈس، ڈی سلوا، چارتھ اسالنکا، ڈاسن شناکا، جنیتھ لیاناگے، ہسارنگا، چیمرا، تیکشنا اور تشارا شامل تھے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اس تین میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کا دوسرا میچ 9 جنوری کو کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 جنوری کو ہوگا۔
 

ٹیگز: