Wed, September 16, 2026

اساتذہ کے تبادلے کی نئی شرائط جاری

اساتذہ کے تبادلے کی نئی شرائط جاری

لاہور:پنجاب  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے تبادلوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تعلیمی سیشن مکمل ہونے تک کسی بھی تبادلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نئی پالیسی کے مطابق، تبادلے کے لیے استاد کی موجودہ تعیناتی پر کم از کم تین سال مکمل ہونا ضروری ہے۔ درخواست دینے سے قبل تمام تعلیمی اور انتظامی ذمہ داریاں مکمل کرنی ہوں گی اور ہیڈ ٹیچر سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔

محکمہ تعلیم نے خبردار کیا ہے کہ پالیسی کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ DEO ذمہ دار ہوگا اور کارروائی کی جائے گی۔ نئی ہدایات پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: