Wed, September 16, 2026

ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر جدید اسکیننگ مشینز لگانے کا فیصلہ

ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر جدید اسکیننگ مشینز لگانے کا فیصلہ

کراچی: ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر جدید اسکیننگ مشینز نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مسافروں کے سامان کی تیز اور مؤثر جانچ اور ائیرپورٹس کی سکیورٹی کو مضبوط بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے مشینز کی تنصیب کے لیے سروے مکمل کر لیا ہے اور منصوبے پر جلد عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اربوں روپے مالیت کا منصوبہ ہے اور نئی مشینیں عالمی معیار کے مطابق ہوں گی، جس سے بین الاقوامی سکیورٹی تقاضے بھی پورے ہوں گے اور سامان کی جانچ میں وقت کی بچت ہوگی۔

ٹیگز: