Wed, September 16, 2026

ایران میں مظاہرے شدید، 35 ہلاکتیں، حکومت نے ماہانہ الاؤنس کا اعلان کر دیا

ایران میں مظاہرے شدید، 35 ہلاکتیں، حکومت نے ماہانہ الاؤنس کا اعلان کر دیا

تہران :ایران میں پرتشدد مظاہروں کے دوران اب تک 35 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ نویں روز بھی پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔ کریک ڈاؤن کے دوران 1200 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ ایرانی چیف جسٹس نے کہا کہ دشمن عناصر ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور قانون کے مطابق فساد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب، حکومت نے عوام کے لیے ماہانہ 7 ڈالر الاؤنس دینے کا اعلان بھی کر دیا ہے تاکہ شہریوں کی مالی امداد کی جا سکے۔

ٹیگز: