Wed, September 16, 2026

موٹرویز پر ٹریفک بحال، ایم ون کا سیکشن ابھی بند ہے

موٹرویز پر ٹریفک بحال، ایم ون کا سیکشن ابھی بند ہے

لاہور :حدِ نگاہ بہتر ہونے کے بعد موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم فور پر پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور موٹروے ایم تھری پر فیض پور سے درخانہ تک آمد و رفت بحال ہو گئی ہے۔

 تاہم موٹروے ایم ون پر پشاور سے برہان تک ٹریفک اب بھی بند ہے۔ موٹروے حکام نے ڈرائیورز کو محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک کی تازہ صورتحال سے آگاہ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

ٹیگز: