Wed, September 16, 2026

ٹرمپ کا وینزویلا سے تیل لینے کا اعلان، عالمی سطح پر امریکی پالیسی پر سوالات

ٹرمپ کا وینزویلا سے تیل لینے کا اعلان، عالمی سطح پر امریکی پالیسی پر سوالات

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کو فراہم کیا جائے گا، جو تیل بردار جہازوں کے ذریعے امریکی بندرگاہوں تک پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل مارکیٹ ریٹ پر فروخت کیا جائے گا جبکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدن ان کے کنٹرول میں ہو گی۔ صدر ٹرمپ کے مطابق وینزویلا میں کی گئی کارروائی ایک مؤثر اور کامیاب حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔ تاہم یورپی اور لاطینی امریکی ممالک نے وینزویلا سے متعلق امریکی اقدامات پر تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگز: