Wed, September 16, 2026

دہشت گردوں کو 10 مئی جیسا جواب دیں گے، بھارتی مداخلت بے نقاب ہو چکی: کامران ٹیسوری

دہشت گردوں کو 10 مئی جیسا جواب دیں گے، بھارتی مداخلت بے نقاب ہو چکی: کامران ٹیسوری

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن اپنی سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ اانہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  عزمِ نو اور سکیورٹی صورتحال گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جس طرح ریاست نے 10 مئی کے واقعات کا بھرپور جواب دیا تھا، بالکل اسی طرح دہشت گردوں کو بھی عبرت ناک انجام سے دوچار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ نہیں ٹوٹ سکتا بلکہ ہماری ہمت پتنگ کی طرح مزید بلند ہو رہی ہے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ معاشی استحکام اور "مائی کراچی" شہر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "مائی کراچی" نمائش کا کامیاب انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کے شہری دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا     ملکی ترقی کے لیے معاشی استحکام ناگزیر ہے۔    کراچی کی ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔    صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کا تسلسل ہی دشمن کے منہ پر طمانچہ ہے۔
دورہ لاہور کی منسوخی بسنت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے بتایا کہ وہ بسنت کے لیے لاہور جانے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن اسلام آباد واقعے کے باعث نہ جا سکے۔ انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ میرا ارادہ وہاں جا کر یہ کہنے کا تھا کہ "بسنت تمہاری مگر پتنگ ہماری ہے"

ٹیگز: