Wed, September 16, 2026

کامران ٹیسوری نے وزیراعظم سے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ مانگ لی

کامران ٹیسوری نے وزیراعظم سے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ مانگ لی

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف سے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ مانگ لی ہے۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم کو خط میں کراچی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فوری گرانٹ کی ضرورت پر زور دیا۔

خط میں گورنر سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی طرف سے فراہم کردہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بھی وزیراعظم کو بھیج دی ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے یہ گرانٹ ناگزیر ہے اور وفاقی حکومت کا اس میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کا تعاون ضروری ہے تاکہ شہر کے مسائل کا حل نکالا جا سکے اور اس کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

ٹیگز: