کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے معرکے کا آغاز؛ پاکستان کرکٹ ٹیم آج اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کے مدمقابل ہوگی۔ جہاں ایک طرف شائقین کرکٹ میچ کے لیے پرجوش ہیں، وہی کولمبو کے بادلوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ مہم کا آغاز 2 پوائنٹس کے ساتھ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کولمبو میں بادل برسنے کی پیش گوئی ہے، جس سے ٹاس اور کھیل متاثر ہونے کا قوی امکان ہے۔
اگر بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہوا تو دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ایک پوائنٹ تقسیم کر دیا جائے گا، جو ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لیے پاکستان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
کپتان کا کہنا ہے کہ ٹیم ہر طرح کی صورتحال (چاہے مکمل میچ ہو یا بارش کے باعث مختصر اوورز) کے لیے تیار ہے۔ بولرز اور بیٹرز نے گزشتہ روز کولمبو میں بھرپور پسینہ بہایا تاکہ ایونٹ کا آغاز دھواں دھار انداز میں کیا جا سکے۔