Wed, September 16, 2026

آزادکشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ کل، میرپور ڈویژن میں 13 نشستوں پر میدان سجے گا

آزادکشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ کل، میرپور ڈویژن میں 13 نشستوں پر میدان سجے گا

مظفرآباد: آزادکشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں پر کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔

الیکشن حکام کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ پہلے مرحلے میں 14 لاکھ 1 ہزار 439 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق ووٹرز میں 7 لاکھ 25 ہزار 811 مرد اور 6 لاکھ 75 ہزار 628 خواتین شامل ہیں۔ پولنگ کے پرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔

ٹیگز: