اسلام آباد: پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے مالی معاونت کا نیا مرحلہ قریب تر ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کا ایگزیکٹو بورڈ 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لیے کل اجلاس منعقد کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر جبکہ 20 کروڑ ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں ملنے کی توقع ہے۔ رقوم کی منظوری کے بعد ان کا اجرا جلد متوقع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام طے شدہ شرائط مکمل کرچکا ہے، جس کے بعد قسط کے اجرا کے حوالے سے کوئی بڑی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔