Wed, September 16, 2026

ڈیرہ بگٹی میں بڑی پیش رفت ۔۔۔نور علی چاکرانی اور ساتھیوں کا قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان

ڈیرہ بگٹی میں بڑی پیش رفت ۔۔۔نور علی چاکرانی اور ساتھیوں کا قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان

ڈیرہ بگٹی :بلوچستان میں امن و استحکام کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے بی آر اے کے کمانڈر ودیرہ نور علی چاکرانی نے اپنے 100 سے زائد ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ یہ اعلان 5 دسمبر 2025 کو ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا جس میں مقامی قبائلی عمائدین اور معتبر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں سابق عسکریت پسندوں نے پاکستان کے پرچم اور آئین سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔ تجزیہ کار اس پیش رفت کو BRA کے لیے ایک بڑا جھٹکا قرار دے رہے ہیں اور کہنا ہے کہ اتنے بڑے گروہ کی واپسی علاقے میں عسکری سرگرمیوں اور جارحانہ بیانیے کو کمزور کرنے کا سبب بنے گی۔

مبصرین کے مطابق چاکرانی قبیلے کا فیصلہ اس بات کی علامت ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں اب مفاہمت، امن اور ترقی کے دروازے کھل رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ واقعہ بلوچستان میں حالیہ برسوں کے دوران شدت پسندی چھوڑ کر واپس آنے والے دیگر گروہوں کے تسلسل کی ایک اہم کڑی بھی ہے۔

ماہرین رائے دیتے ہیں کہ اگر حکومت روزگار، تعلیم، بحالی پروگرام اور ہنرمندانہ تربیت جیسے اقدامات کو تیز کرے، تو یہ واپسی نہ صرف دیرپا امن بلکہ معاشی بہتری اور توانائی کے شعبے میں بھی مثبت اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ سکیورٹی اداروں کے مطابق جو گروہ ہتھیار ڈال کر واپس آنا چاہیں، ان کے لیے راستہ کھلا ہے، تاہم دشمنی جاری رکھنے والوں کے خلاف کارروائی بھی برقرار رہے گی۔

مقامی سطح پر اس فیصلے کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے اور اسے ڈیرہ بگٹی میں نئی شروعات، معاشی امکانات اور پائیدار استحکام کی بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: