Wed, September 16, 2026

امن کی جانب اہم قدم ، فتنہ الہندوستان بی آر اے کے کمانڈر نور علی چاکرانی سمیت متعدد دہشت گرد سرنڈر

امن کی جانب اہم قدم ، فتنہ الہندوستان بی آر اے کے کمانڈر نور علی چاکرانی سمیت متعدد دہشت گرد سرنڈر

ڈیرہ بگٹی: انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کے تحت فتنہ الہندوستان بی آر اے کے کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور اس کے 100 ساتھیوں نے ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ سرنڈر کی تقریب پاکستان ہاؤس سوئی میں منعقد ہوئی، جہاں سکیورٹی حکام نے ہتھیار وصول کیے۔

سرنڈر کے بعد وڈیرہ نور علی چاکرانی نے "چاکرانی امن فورس" قائم کرنے کا اعلان کیا، جس کا مقصد علاقے میں امن و امان قائم کرنا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔

سکیورٹی حکام نے اس پیش رفت کو علاقے میں امن و استحکام کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا اور ہتھیار ڈالنے والے دہشت گردوں کو قانونی اور سماجی معاونت فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

ٹیگز: