Wed, September 16, 2026

ڈکی بھائی نے 100 دن کی خاموشی کے بعد بڑا اعلان کر دیا

ڈکی بھائی نے 100 دن کی خاموشی کے بعد بڑا اعلان کر دیا

لاہور : معروف یوٹیوبر سعد الرحمان، جنہیں "ڈکی بھائی" کے نام سے جانا جاتا ہے، نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری اور پھر رہائی کے بعد اپنی خاموشی توڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈکی بھائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (Twitter) پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ 100 دن کی خاموشی کے بعد آج شام 6 بجے اپنی خاموشی توڑ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا یہ اعلان اور واپسی صارفین کے ذہنوں میں ہمیشہ کے لیے باقی رہے گی۔

یاد رہے کہ 17 اگست کو ڈکی بھائی کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دے کر 26 نومبر کو رہا کر دیا تھا۔

رہائی کے بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے ایک انسٹاگرام سٹوری میں بتایا تھا کہ ڈکی بھائی سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی نیا مواد بنایا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

عروب جتوئی نے اپنے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ کسی افواہوں پر یقین نہ کریں اور کہا کہ ڈکی بھائی جلد ہی ایک نئے انداز میں واپس آئیں گے اور اپنے سفر کا آغاز دوبارہ کریں گے۔

ٹیگز: