Wed, September 16, 2026

دلوں پر راج کرنے والے جنید جمشید کوبچھڑے 9 برس بیت گئے

دلوں پر راج کرنے والے جنید جمشید کوبچھڑے 9 برس بیت گئے

لاہور : آج پاکستانی گلوکار جنید جمشید کی 9ویں برسی منائی جا رہی ہے، جنہوں نے پاپ گلوکاری سے نعت خوانی تک کا ایک منفرد اور مثالی سفر طے کیا۔ جنید جمشید کی آواز اتنی نرم اور دل کو چھو جانے والی تھی کہ ان کا ہر گانا سننے والوں کے دلوں میں اُتر جاتا تھا۔ 3 ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہونے والے جنید جمشید نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی، لیکن گلوکاری کے میدان میں اپنی قسمت آزمانا شروع کی۔

جنید جمشید کا پہلا البم ہی ان کی شہرت کا دروازہ بن گیا، اور ان کا مشہور گانا "دل دل پاکستان" پاکستان بھر میں بہت مقبول ہوا۔ 2004 تک وہ گلوکاری کی دنیا میں عروج پر تھے، لیکن پھر انہوں نے گلوکاری کو خیر باد کہہ دیا اور دین کی خدمت کی جانب قدم بڑھایا۔

2005 میں جنید جمشید نے نعتیہ کلام پڑھنا شروع کیا، اور اپنی خوبصورت آواز میں پہلا نعتیہ البم ریلیز کیا، جو لوگوں میں بے حد پسند کیا گیا۔ انہوں نے شوبز کی دنیا کو چھوڑ کر دین کی تبلیغ شروع کی اور لوگوں کو نیک عمل کی طرف راغب کیا۔ ان کی شخصیت میں ایک خاص بات یہ تھی کہ وہ ہمیشہ سادگی اور محبت کا پیغام دیتے تھے۔

جنید جمشید کی محنت اور خدمات کو 2014 میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز دے کر سراہا گیا۔ 7 دسمبر 2016 کو وہ ایک فضائی حادثے میں جاں بحق ہو گئے، مگر وہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

ٹیگز: