Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا اضافہ

کراچی: ملکی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان مسلسل تیسرے دن بھی قائم رہا، جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کے نرخ بھی 4 ہزار 372 روپے بڑھ گئے، جس سے اس کی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 519 روپے تک جا پہنچی۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 51 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 319 ڈالر میں فروخت ہونے لگا۔

ٹیگز: