اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیف سٹی توسیعی پراجیکٹ پر جاری کام اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے سیف سٹی بل کو جلد حتمی شکل دے کر قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی کا نظام شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اجلاس میں سیف سٹی منصوبے سے متعلق مختلف امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔