Wed, September 16, 2026

ایپل کا امریکا میں 100 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان

ایپل کا امریکا میں 100 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان

کیلیفورنیا:دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے امریکا میں 100 ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جو کمپنی کے حال ہی میں شروع کیے گئے "امریکن مینوفیکچرنگ پروگرام" کا حصہ ہے۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹِم کُک کے مطابق، اس منصوبے کا مقصد کمپنی کی پیداواری صلاحیت اور سپلائی چین کو امریکا منتقل کرنا ہے، تاکہ امریکی معیشت میں مزید استحکام لایا جا سکے۔

ٹم کُک نے بتایا کہ یہ سرمایہ کاری اس 500 ارب ڈالر کے علاوہ ہے جس کا اعلان ایپل نے فروری 2025 میں کیا تھا۔ ان کے مطابق ایپل اگلے چار برسوں میں مجموعی طور پر 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سے لاکھوں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور امریکا کا ٹیکنالوجی شعبہ عالمی سطح پر مزید مضبوط اور خود کفیل ہو گا۔

ایپل نے اس منصوبے کے تحت نئی فیکٹریوں، سپلائر نیٹ ورکس اور ٹیکنالوجی مراکز کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے، جو مختلف امریکی ریاستوں میں قائم کیے جائیں گے۔

دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے اس فیصلے کو اپنی معاشی پالیسیوں کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "دیوالیہ سمجھا جانے والا امریکا آج سرمایہ کاری کا مرکز بن چکا ہے۔"

ٹیگز: