Wed, September 16, 2026

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، عالمی مارکیٹ میں بے یقینی برقرار

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، عالمی مارکیٹ میں بے یقینی برقرار

تہران:  ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت پر بھی پڑنے لگے ہیں، جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 115 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح برینٹ خام تیل کی عالمی مارکیٹ میں 111 ڈالر فی بیرل کے لگ بھگ خرید و فروخت جاری ہے۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں آج کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان سامنے آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 465 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 51 ہزار 673 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح جنوبی کوریا کے کاسپی انڈیکس میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جاپان کے نکئی انڈیکس اور بھارت کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی ٹریڈنگ کے دوران ہلکی سی بہتری دیکھنے میں آئی۔

ٹیگز: