Wed, September 16, 2026

جھانوی کپور کا کم عمری میں جعلی تصاویر کے صدمے کا انکشاف

جھانوی کپور کا کم عمری میں جعلی تصاویر کے صدمے کا انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے بتایا ہے کہ کم عمر میں انہوں نے اپنی جعلی تصاویر ایک فحش ویب سائٹ پر دیکھی، جس نے انہیں شدید ذہنی دباؤ میں ڈال دیا۔

جھانوی نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ یہ واقعہ ان کے اسکول کے زمانے میں ہوا، جب وہ آئی ٹی کلاس کی طالبہ تھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مواد اصل میں ان کی نہیں بلکہ ڈیپ فیک یا مصنوعی طریقے سے بنایا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود یہ تجربہ ان کے لیے بہت تکلیف دہ تھا اور انہیں شہرت کے منفی پہلوؤں سے آگاہ کر دیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ آج بھی ایسے جعلی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن گردش کر رہی ہیں، اور بعض اوقات لوگ انہیں اصلی سمجھ کر شیئر کر دیتے ہیں، یہاں تک کہ بعض معروف پلیٹ فارمز بھی اس کا شکار ہو جاتے ہیں۔

جھانوی کپور نے سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت سے تیار شدہ مواد کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ یہ مسئلہ صرف ذاتی نہیں بلکہ پیشہ ورانہ زندگی میں بھی مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے اور ڈیجیٹل رضامندی کے واضح اصول طے کرنے کی فوری ضرورت ہے، کیونکہ یہ مسئلہ دیگر معروف شخصیات کے لیے بھی سنگین چیلنج بن چکا ہے۔

ٹیگز: