Wed, September 16, 2026

بی جے پی کی انتخابی مہم میں 'نفرت' کا سہارا؛ مودی کا اپوزیشن پر 'پاکستانی ایجنڈے' کا الزام، آسام کے وزیراعلیٰ بھی میدان میں

بی جے پی کی انتخابی مہم میں 'نفرت' کا سہارا؛ مودی کا اپوزیشن پر 'پاکستانی ایجنڈے' کا الزام، آسام کے وزیراعلیٰ بھی میدان میں

نئی دہلی : بھارت میں عام انتخابات کے معرکے میں اپنی گرفت کمزور پڑتی دیکھ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف زہریلے بیانات اور مسلمانوں کے خلاف تعصب کو اپنا بنیادی ہتھیار بنا لیا ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق مودی سرکار اپنی داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے منظم طریقے سے پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کر رہی ہے۔
انتہا پسندی کے ایجنڈے پر گامزن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوامی جلسوں میں اشتعال انگیزی کی تمام حدیں عبور کر دی ہیں۔ انہوں نے کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایک ایسی پارٹی بن چکی ہے جو 'پاکستان کے ایجنڈے' کو پروان چڑھا رہی ہے۔ اس بیان کا مقصد اپوزیشن کو غدار ثابت کر کے ہندو قوم پرستوں کے ووٹ حاصل کرنا ہے۔
شکست کے سائے منڈلاتے دیکھ کر آسام کے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا سرما بھی پیچھے نہ رہے۔ انہوں نے ریاست کی مقامی سیاست میں پاکستان کو گھسیٹتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست کا مرکز پڑوسی ملک ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آسام کی اندرونی سیاست میں پاکستان کا تذکرہ ثابت کرتا ہے کہ بی جے پی کے پاس عوامی مسائل کا کوئی حل موجود نہیں۔
 انتخابات میں فائدہ سمیٹنے کے لیے کسی بھی خود ساختہ حملے یا 'فالس فلیگ' آپریشن کا ڈرامہ رچانا بی جے پی کا پرانا طریقہ کار رہا ہے۔ مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف تعصب پھیلا کر انتخابی فضا کو پولرائز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے من گھڑت کہانیاں اور گمراہ کن بیانات جاری کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: