Wed, September 16, 2026

اسرائیلی وزیراعظم امریکہ پہنچ گئے

اسرائیلی وزیراعظم امریکہ پہنچ گئے

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اسرائیل کی حکومت نے غزہ کے جنوبی علاقوں میں بمباری جاری رکھی ہے تاکہ وہاں سے فلسطینیوں کا انخلا کر کے سیکیورٹی زون قائم کیا جا سکے۔

نیتن یاہو کے اس دورے کا مقصد امریکہ سے اسرائیل کے توسیعی منصوبوں کے لیے حمایت حاصل کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں رہنما آج ہونے والی ملاقات میں غزہ کی صورتحال اور ایران کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقوں کو خالی کرانے کے بعد ان علاقوں کو سیکیورٹی زون میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ حماس کو دوبارہ طاقت پکڑنے کا موقع نہ ملے۔ یہ جارحانہ اقدام اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسی کا حصہ ہے۔

ٹیگز: