Wed, September 16, 2026

سی آئی ڈی کے فینز کی تشویش: اے سی پی پردھیومن کی موت اور نئی قیادت

سی آئی ڈی کے فینز کی تشویش: اے سی پی پردھیومن کی موت اور نئی قیادت

ممبئی:انڈیا اور پاکستان میں عوامی پسندیدہ شو "سی آئی ڈی" میں اے سی پی پردھیومن کی موت کا منظر دکھانے سے مداحوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حالیہ نیٹ فلکس ایڈیشن کے پرومو میں اے سی پی پردھیومن کا خون سے سجا ہوا ہاتھ دکھایا گیا ہے، اور ان کی مشہور انگوٹھی بھی واضح طور پر دکھائی دی ہے، جو ان کے علامتی جملے "کچھ تو گڑ بڑ ہے" سے جڑی ہوئی تھی۔

اس پرومو میں انسپکٹر ابھیجیت اور انسپکٹر دیا کو اے سی پی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ مداحوں کا خیال ہے کہ شو کی اصل کامیابی اے سی پی پردھیومن کے کردار میں چھپی ہوئی تھی، اور ان کے بغیر شو کی مقبولیت متاثر ہو سکتی ہے۔

اب سی آئی ڈی کی قیادت نئے اے سی پی ایوشمان کے ہاتھ میں ہے، جس کا کردار اداکار پارتھ سمتھان نے ادا کیا ہے۔ تاہم، سی آئی ڈی کے پرانے مداحوں کا کہنا ہے کہ اے سی پی پردھیومن کے بغیر شو میں وہ بات نہیں رہ سکتی، اور وہ چاہتے ہیں کہ اے سی پی پردھیومن جلد واپس آئیں۔

ٹیگز: