Wed, September 16, 2026

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کا خطاب متوقع

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کا خطاب متوقع

اسلام آباد: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کی تقریب 8 اور 9 اپریل کو ہوگی، جس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شریک ہوں گے۔ دونوں رہنما فورم میں خطاب کریں گے اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر زور دیں گے۔

فورم میں غیر ملکی شخصیات، وفاقی وزراء، ایگزیکٹوز اور میڈیا کے اہم افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اس کے علاوہ، بین الاقوامی ماہرین بھی فورم میں شامل ہوں گے جو معدنیات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بات چیت کریں گے۔

اس فورم کا مقصد پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولنا اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ حکومت اس فورم کے ذریعے اس شعبے کی ترقی اور پائیدار منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ پاکستان کو خطے کا نیا تجارتی اور معاشی مرکز بنایا جا سکے۔

ٹیگز: