اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر پاکستان کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے ناروے کے شاہی خاندان اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم بادشاہ کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان 9 ستمبر کو اوسلو میں منعقد ہونے والی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ناروے کے باہمی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔