Wed, September 16, 2026

مون سون کی بارشوں کا 10واں سپیل، پنجاب میں آج سے بارشیں شروع، سندھ میں 7 ستمبر سے تیز بارشوں کا خدشہ

مون سون کی بارشوں کا 10واں سپیل، پنجاب میں آج سے بارشیں شروع، سندھ میں 7 ستمبر سے تیز بارشوں کا خدشہ

لاہور:پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں جیسے لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور دیگر شہروں میں آج سے تیز بارشیں متوقع ہیں۔

 سندھ میں بارشوں کا آغاز 7 ستمبر سے ہوگا۔ علاوہ ازیں نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

ٹیگز: