Wed, September 16, 2026

وینزویلا کی طرح ایران کا کام بھی تمام کر دیں گے، ہماری ناکہ بندی سیسہ پلائی دیوار ہے": صدر ڈونلڈ ٹرمپ

وینزویلا کی طرح ایران کا کام بھی تمام کر دیں گے، ہماری ناکہ بندی سیسہ پلائی دیوار ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے باز رہنے کی آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس اب مذاکرات اور امریکی ڈیل قبول کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کی معاشی اور عسکری ناکہ بندی اتنی سخت ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت اسے توڑ نہیں سکتی۔
    ایران پر فوجی طاقت کا استعمال کیوں؟ صدر ٹرمپ نے دوٹوک انداز میں کہا: "ہم نے ایران کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال ہی اس لیے کیا کہ تہران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکا جا سکے۔ ہم اسے کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
 صدر نے اپنی تیز رفتار حکمتِ عملی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے وینزویلا میں محض ایک دن میں کام مکمل کر لیا تھا، اور اب ایران کا معاملہ بھی آسانی سے حل ہو رہا ہے۔ ایران خود ڈیل کا خواہشمند ہے، اب ہم دیکھیں گے کہ ان کی تجاویز ہمیں مطمئن کرتی ہیں یا نہیں۔
 ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پہلی مدتِ صدارت میں بجٹ دے کر امریکی فوج کو دنیا کی ناقابلِ تسخیر قوت بنایا۔صدر ٹرمپ نے فخر سے کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی ٹیم بہترین کام کر رہی ہے۔ "دو سال پہلے دنیا ہم پر ہنستی تھی، لیکن آج پوری دنیا امریکہ کی طاقت کا احترام کرتی ہے۔

ٹیگز: