کراچی :کراچی میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے کے اضافے سے مہنگا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی نئی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 517 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت اوپر گئی ہے، جہاں فی اونس نرخ میں 111 ڈالر اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 4666 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔