Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، تاہم  ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 780 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

 گزشتہ روز مارکیٹ معمولی مندی کے ساتھ بند ہوئی تھی، اور انڈیکس 114,102 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری طرف، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی آئی ہے، اور اب ڈالر 281 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے اضافہ ہوا تھا اور وہ 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ٹیگز: