کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے کا ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا بھی 1714 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے میں دستیاب ہے۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نرخ 4095 ڈالر فی اونس رہ گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کمی ہوئی تھی جس سے قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 826 روپے تک آ گئی تھی۔