Wed, September 16, 2026

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا

 ٹی 20 ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے 7 میچز میں 383 رنز بنائے، 76.60 کی اوسط اور 160.25 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے سری لنکا اور نمیبیا کے خلاف سنچریاں سکور کیں اور ایک ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے واحد بیٹر ہیں۔

نامزد کھلاڑیوں میں انڈیا کے سنجو سیمسن، انگلینڈ کے ول جیکس، جنوبی افریقہ کے لونگی نگیدی اور ایڈن مارکرم کے علاوہ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا، ٹم سیفرٹ اور امریکا کے شاڈلے فن سکولویک بھی شامل ہیں۔

ٹیگز: