تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے زمینی حملے کا انتظار کر رہا ہے اور اس وقت جنگ بندی کی کوئی بات نہیں ہو رہی۔ اگر امریکا زمینی کارروائی کرے تو یہ امریکی فوج کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند نہیں کیا اور بحری جہاز خود گزرنے سے رک رہے ہیں۔ جنگ جاری رہنے کی صورت میں ہر آپشن پر غور کیا جائے گا۔ ایران نے امریکا کے ساتھ کوئی رابطہ یا مذاکراتی چینل نہیں کھولا، اور گزشتہ ہفتے سے امریکا کے نمائندوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔